ایشیا کے پرکشش ترین مردوںکی فہرست میںوزیر اعظم عمران خان شامل

برطانیہ کے ہفتہ وار میگزین ایسٹرن آئی نے خواتین کے بعد ایشیا کے پچاس پرکشش ترین مرد حضرات کی فہرست جاری کردی جس میں وزیر اعظم عمران خان اور علی ظفر کے نام بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر ہیں اور اس اعتبار سے وہ فہرست میں شامل پاکستان کے پر کشش مردوں میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ عمران خان ایشیا کے پرکشش مرد حضرات میں 48 ویں نمبر پر ہیں۔
علی ظفر نے اس فہرست میں خود کو شمار کیے جانے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو اتنی محبتوں کے قابل نہیں سمجھتا۔
فہرست میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور علی ظفر کے بھائی گلوکار دانیال ظفر بھی شامل ہیں۔
فہرست میں شامل پہلے پرکشش ترین مرد شخصیات
1- میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس

2- بھارتی اداکار ووین دسینا

3- شاہد کپور

4- زین ملک

5- ریتک روشن

6- محسن خان

7- گرمیت چوہدری
.jpg)
8- علی ظفر

Comments
Post a Comment