دنیا کی 100 طاقتور خواتین میں سے ایک ’پریانکا چوپڑا

   

  دنیا کی 100 طاقتور خواتین میں سے ایک ’پریانکا چوپڑا‘  
پریانکا چوپڑا کا نام اس سے قبل بھی فوربز کی اس فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا بھلے ہی فوبز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون سے پیچھے ہ گئیں ہوں، تاہم انہوں نے ایک اور اہم فہرست میں صرف دپیکا کو ہی نہیں بلکہ تمام بولی وڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔فوربز کی ایک اور دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست سامنے آئی ہے، جس میں بولی وڈ کی واحد اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام شامل کیا گیا ہے۔
حد اداکارہ
پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ انہیں فوربز کی اس اہم ترین فہرست میں کئی طاقتور خواتین کے ہمراہ شامل کیا گیا، کے لیے انہوں نے فوربز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ آج کل پریانکا چوپڑا اپنی شادی میں خاصی مصروف تھیں، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ واپس کام کی شروعات کررہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا کی شادی امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ہمراہ یکم اور دوئم دسمبر کو ہوئی۔
شادی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے فوری بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کرتے ہوئے اب خود کو ’پریانکا چوپڑا جونس‘ کا نام دے دیا ہے۔
فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو پریانکا اس وقت اپنی فلم ’دی اسکائے از پنک‘ کی تشہیر کا آغاز کریں گی، جس میں ان کے ہمراہ فرحان اختر اور زائرہ وسیم کام کرتے نظر آئیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy