کرینہ اور کرشمہ کی بچپن کی تصویر وائرل

کرینہ اور کرشمہ کی بچپن کی تصویر وائرل

کرینہ اور کرشمہ کی بچپن کی تصویر وائرل


معروف بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے حال ہی میں اپنی اور اپنی بہن کرینہ کپور کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کی جس میں دونوں ننھی پریوں سے کم نہیں لگ رہیں۔
نوے کی دہائی کی فلم ’دل تو پاگل ہے ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی کرشمہ کپور نے اپنی اور اپنی بہن کی بچپن کی تصویرسماجی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے بہن سے محبت کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے’ ہمیشہ سے ہمیشہ کے لئے ایک‘۔

تصویر میں دونوں ساتھ بیٹھی چہرے پر معصوم مسکراہٹ بکھیرے بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرشمہ سفید لباس میں حسین لگ رہی ہیں تو وہیں کرینہ کی گلابی فراک سے بھی نظر ہٹتی نہیں۔
کرشمہ کپور جو کہ 90کی دہائی کی معروف اداکارہ ہیں اور جنہوں نے اُس وقت کے دور میں اپنی اداکاری سے بالی ووڈ پر راج کیاجبکہ کرینہ کپور آج کے دور میں اپنی اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ کی کوئن بنی ہوئی ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کرشمہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنی بہن کی تصویر شیئر کی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نےاپنی اور کرینہ کے بچپن کی تصویر شیئر کی تھیجس میں دونوں ساتھ بیٹھی کھا نا کھارہی تھیں۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy