سلمان اور کترینہ کا رومانوی انداز سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان اور کترینہ کا رومانوی انداز سوشل میڈیا پر وائرل



بالی ووڈ کی نئی فلم’بھارت‘میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے جس نے منظر عام پر آتے ہی دھوم مچادی ہے۔
شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان اور کترینہ کا رومانوی انداز بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ 

جس میں کترینہ کیف ہرے رنگ کا لہنگاجبکہ سلمان خان کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں اوردونوں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں۔
اس سے قبل فلم بھارت کا آفیشل ٹیزر بھی جاری کیاگیا تھا جس میں سلمان خان اپنی آواز میں اپنے والد کی کہی بات دہرا رہ ہیں۔

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’بھارت‘2014میں بننے والی جنوبی کورین فلم ’An Ode To My Father‘کا آفیشل ریمیک ہے جس کی کہانی ایک ایسے شخص سے متعلق ہے جو کوریائی جنگ کے دوران اپنے خاندان سے الگ ہوجاتا ہےاور کس طرح وہ دوبارہ اپنے خاندان سے ملتا ہے۔
اس وقت بھارت کی شوٹنگ مالٹا میں جاری ہے جبکہ اس شیڈول کے بعد ابو ظہبی میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔
فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں ۔
فلم’بھارت‘ 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy