دیکھیں گے کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی اور کتنی نوکریاں ملیں گی: سعد رفیق

دیکھیں گے کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی اور کتنی نوکریاں ملیں گی

 سعد رفیق :

حکومت اور اس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے: رہنما مسلم لیگ (ن)_ فوٹو/ فائل 
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی اور دیکھیں گے کتنے گھر اور کتنی نوکریاں دی گئیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ق) لیگ مسلم لیگ (ن) کو توڑ کر بنائی گئی، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنارہے، اس حکومت اور اس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی ہے، عدالت سے نااہل شخص جہاز میں اراکین اسمبلی کو لارہا ہے۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ جھوٹ بول کروزیراعظم تک پہنچ رہے ہیں مگر یہ زیادہ دن نہیں چلے گا، اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی، دیکھیں گے عمران خان کس کس گھر کو استعمال نہیں کرتے، دیکھیں گے کہ کتنے گھر اور کتنی نوکریاں دی گئیں، روزانہ آڈٹ کریں گے۔
خواجہ سعد رفیق کا کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں ان کے ایم پی اے نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا مگر قانون حرکت میں نہیں آیا، عام شہری کی سڑک پر دھلائی گئی، پہلے دھلائی کرلو پھر دباو ڈال کر صلح کرلو۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

اس قبیلے کا دنیا سے کو ئی رابطہ نہیں، یہ لوگ کیا کھاتے ہیں اور کیسے رہتے ہیں؟ تفصیلات ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5