”لوڈویڈنگ “ کی کاسٹ کا مختلف شہروں میں والہانہ استقبال

”لوڈویڈنگ “ کی کاسٹ کا مختلف شہروں میں والہانہ استقبال


 بڑی عید پر ریلیز ہونے والی بڑی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کی تشہیری مہم اپنے عروج پر ہے۔ 


فلم کی اسٹار کاسٹ لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباداور اسلام آباد کا شاندار سفر طے کرتے ہوئے جمعرات کو حیدرآباد پہنچے گی۔ 
”لوڈ ویڈنگ“ کی اسٹار کاسٹ فلم کی پروموشن کیلئے اب تک پاکستان کے بڑے شہروں میں موجود سنیما گھروں اور مختلف شاپنگ مالز کا دورہ کرچکی ہے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے اپنے سپراسٹارزکا شاندار استقبال کیا۔ 



گذشتہ روز لوڈویڈنگ کی ٹیم فیصل آباد پہنچی تو مہوش حیات اور فہد مصطفی کے فینز نے اُنہیں اُن کی نئی فلم کیلئے ”گڈلک“ کہہ دیا۔



فلم کی اسٹار کاسٹ فیصل آباد کے اسٹیڈیم میں داخل ہوئی تو وہاں سیکڑوں افراد نے اُن کا پُرجوش استقبال کیا۔ پورا اسٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے نوجوان انتہائی بے چین تھے اور اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ دکھائی نہیں دے رہی تھی۔ فہد اور مہوش کو اپنے درمیان پا کر بچے، نوجوان، خواتین اور کئی پرستار اُن سے ملنے اور اُن کے ساتھ سیلفیاں بنوانے کیلئے بے تاب تھے ۔
اس موقع پر بڑی فلم کے بڑے اداکاروں نے بھی اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کیا۔ فلم کے مرکزی کرداروں نے اسٹیڈیم کا پورا چکر لگایا، نوجوانوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا، سیلفیاں بنوائیں اور اپنی نئی فلم کے دلفریب گیتوں پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے سب کے دِل جیت لئے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی فلم کے گیتوں پر جھومتی دکھائی دی۔ 



شائقین کے چہروں پر نظر آنے والے تاثرات اس بات کا اشارہ دے رہے تھے کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو سنیما گھروں کے بڑے پردے پر دیکھنے کیلئے بہت زیادہ بے چین ہیں ۔ 



”لوڈویڈنگ “ کی کاسٹ کا مختلف شہروں میں والہانہ استقبال

اس فلم کو فضا علی میرزا نے پروڈیوس کیا ہے جس کی ڈائریکشن نبیل قریشی نے دی ہیں۔ ”لوڈویڈنگ“ بڑی عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے فلم والا پکچرز اور ”جیوفلمز“ کے تعاون سے عید الاضحی پر پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy