پریانکا کے ’بھارت‘ چھوڑنے پر سلمان خان کا ردّ عمل

پریانکا کے ’بھارت‘ چھوڑنے پر سلمان خان کا ردّ عمل

پریانکا کے ’بھارت چھوڑنے پر سلمان خان کا ردّ عمل


معروف اداکارہ پریانکاچوپڑا کے فلم ’ بھارت ‘ چھوڑنے پر اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ’ اگر پریانکا میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں تو کوئی بات نہیں‘۔


ڈائریکٹر علی عباس ظفرکی آ نے والی فلم بھارت سے پریانکا چوپڑا کی اچانک علیحدگی نے بہت سے سوالات اٹھا دیئے ہیں جن کا سامنا دبنگ خان کو بھی کرنا پڑرہا ہے۔
کچھ ہفتے قبل علی عباس ظفر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کی ان کی فلم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور وجہ ان کے امریکی دوست نک جونس سےشادی بتائی تھی تاہم وجہ کچھ اور تھی جو کچھ دن بعد سامنے آئی۔
وجہ یہ تھی کہ پریانکا نے ہالی وڈ کی نئی فلم گارجین آف دی گلیکسی سائن کر لی ہے جس میں وین ڈیزل، کرس پریٹ، بریڈی کاپر سمیت کئی نامور ہالی ووڈ اداکار بھی کام کر رہے ہیں۔
اسی دوران خبروں میں یہ افواہیں بھی پھیلیں کہ سلمان خان پریانکا کے یوں اچانک بھارت چھوڑنے پر غمگین ہو گئے اور آخر لمبی خاموشی کے بعد بول ہی پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کے فلم بھارتمیں کام نہ کرنے پر سلمان خان نے کسی خاص ردّ عمل کا اظہار نہیں کیا۔
بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم ’لو راتری‘ کےپہلا ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر سلمان خان نے پریانکا کے یوں اچانک فلم بھارت نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ وجہ جو بھی ہو ... اگر وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں تو ٹھیک ہے اورفلم بھارت کی ٹیم ان کو 'کبھی بھی نہیں روکے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اگر ہمیں پہلے معلوم ہوتا کہ انہوں نے وہا ںپر کوئی بہت بڑی فلم سائن کی ہے تو ہم انہیں کبھی نہیں روکتے،شوٹنگ شروع ہونے کے بعد پتہ چلا کہ وہ فلم چھوڑنا چاہتی ہیں۔ اور جب انہوں نے فلم چھاڑنے کے بارے یں بتایا تو وجہ بھی کچھ اور بتائی۔‘
سلمان خان نے پریانکا کے اس رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔
پریانکا کے اچانک ہی فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے کے بعد سلمان خان کے مدمقابل باربی ڈول کترینہ کیف کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy