پی ٹی آئی رہنما منصور شیخ کے جھگڑے کی فوٹیج

   پی ٹی آئی رہنما منصور شیخ کے جھگڑے کی فوٹیج


شوروم ملازمین کو منصور شیخ پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
شوروم انتظامیہ نے منصور شیخ پر گارڈز کے ہمراہ شوروم میں ہنگامہ آرائی کا الزام لگایا تھا لیکن جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رہنما تحریک انصاف منصور شیخ پر تشدد انک ی بیٹی کے سامنے کیا گیا، فوٹیج میں بیٹی کو منصور شیخ کو چھڑواتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، شوروم ملازمین نے منصور شیخ پر تشدد کرکے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھگڑے کے بعد کی ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہنگامہ آرائی کے بعد شوروم کی حالت دکھائی گئی تھی تاہم سی سی ٹی وی وڈیو نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان گاڑی کی لین دین کا معاملہ تھا جب کہ  شوروم انتظامیہ کاکہنا ہےکہ منصور شیخ نے گارڈز کے ہمراہ شوروم میں ہنگامہ کیا۔
دوسری جانب منصور شیخ کا کہنا ہے کہ شوروم پر کسی قسم کی کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی۔
شوروم انتظامیہ نے ایس ایس پی ملیر پر منصورشیخ کی سرپرستی کا بھی الزام لگایا تھاتاہم ایس ایس پی ملیر نے بھی منصور شیخ کی سرپرستی کی تردید کردی۔
ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کے مطابق ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہ ملیر کی حدود میں نہیں آتا۔
پولیس کے مطابق شوروم مالک کی خلاف موٹر ڈیلرزایسوسی ایشن بھی اسی نوعیت کامقدمہ کراچکی ہے۔
واضح رہےکہ منصور شیخ پی ایس 104 سے تحریک انصاف کے ایم پی اے کے امیدوار تھے۔
یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے شہری پر تشدد کیا تاہم پارٹی کے ایکشن لینے پر عمران خان نے شہری سے گھر جاکر معافی مانگی جب کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔


Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy