’’منافق اور بزدل نہیں، پاکستان کی تبدیلی میں حصہ ڈالوں گی‘‘

’’منافق اور بزدل نہیں، پاکستان کی تبدیلی میں حصہ ڈالوں گی‘‘

’’منافق اور بزدل نہیں، پاکستان کی تبدیلی میں حصہ ڈالوں گی‘‘
ڈی جی خان سے پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ میں منافق اور بزدل نہیں، پاکستان تبدیل کرنے میں حصہ ڈالوں گی، سسٹم تبدیل کرنے کے لیے باہر نکل کر آئی ہوں۔
فاٹا سے تعلق رکھنےوالی زرتاج گل وزیر نیشنل کالج آف آرٹس کی گریجویٹ ہیں، ان کا نام ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے بھی لیا جارہا ہے، جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ کی مہمان بنیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آدھے سے زیادہ ووٹ مجھے تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امیر غریب میں فرق نہیں ہوتا، ذہانت کی وجہ سے انسان آگے جاتا ہے،میں نے مورثی سیاست کو شکست دی،میں بتانا چاہتی تھی کہ خواتین بھی مردوں کی طرح نکل سکتی ہیں۔
زرتاج گل وزیر کا مزید کہنا ہے کہ فاٹاکےلوگ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں لیکن انکی خدمات کو تسلیم نہیں کیاجاتا،وزیر ستان اور جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی ہونے کی وجہ سے میری طبیعت جنگجوانہ ہے،مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھی رانی آگئی۔
زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ لوگ میراجذبہ دیکھ کر اپنی بیٹیوں کےنام زرتاج گل وزیر رکھتے ہیں،عمران خان کےناقدین عمران خان کو نہیں جانتے، جبکہ میں انہیں شروع دن سے بطور لیڈر جانتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے متعلق مزید کہا کہ عمران خان انتہائی سادہ ،دور اندیش لیڈر ہیں، انہوں نے مجھے پہلے دن ہی کہا کہ بہت بہادرہو آگے جاسکتی ہو۔
زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان سادہ ہیں، پاکستان کےایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے،وہ نہ جھکتے ہیں، نہ بکتے ہیں، وہ کرپٹ نہیں، نہ کرپشن کرنے دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں کامیابی سے مخلوط حکومت چلائی، ڈیرہ غازی خان میں خود ڈرائیو کر کے گلی محلے کی صورت حال دیکھوں گی۔


Comments

Popular posts from this blog

اس قبیلے کا دنیا سے کو ئی رابطہ نہیں، یہ لوگ کیا کھاتے ہیں اور کیسے رہتے ہیں؟ تفصیلات ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

Sunny Leone treats fans with sizzling belly dance moves, see photos