فواد خان نے حج کرلیا، اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی

فواد خان نے حج کرلیا، اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی

فواد خان نے حج کرلیا، اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی

پاکستا نی اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ کےساتھ رواں برس نہ صرف حج کی سعادت حاصل کی بلکہ حج کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

حج کی اختتامی تقریب میں فواد خان نے سب سے پہلے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد علاود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مخلتف ممالک سے آئے افراد کے سامنے پاکستانی حجاج کی نمائندگی کر رہے ہیں‘۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے حج کے دوارن سیکیورٹی، انتظامات، اور میزبانی کی بہترین خدمات انجام دیں جو قابل ستائش ہیں۔

فواد نے حج کے دوران تمام حجاج کرام کا خیال رکھنے اور مسلم امہ سے لگاؤ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی اداکیا۔

اس کے علاوہ فواد خان نے حج کے کامیاب انعقاد پر خادم حرمین و الشریفین شاہ سلمان کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

فواد خان نے پہلی مرتبہ رواں برس اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy