’’اسٹیو جابز بہت خودغرض تھے‘‘


’’اسٹیو جابز بہت خودغرض تھے‘‘

’’اسٹیو جابز بہت خودغرض تھے‘‘، بیٹی کا الزام
ایپل کمپنی کے بانی آنجہانی اسٹیو جابز کی صاحبزادی نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈیجیٹل الیکٹرانکس کی دنیا میں تہلکہ مچا نےوالے اسٹیو جابز ازدواجی زندگی میں بہت خود غرض تھے۔
ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو جابزکی بیٹی لیزا برینن نے نے سارا راز کھول دیا، اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹیو نے ان کی والدہ کو عین اس وقت تنہا چھوڑ دیا جب وہ حاملہ ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے مجھے قبول کرنے سے بھی انکار کیا تھا،معاملہ عدالت پہنچا اور ڈی این اے کے ذریعے رشتہ ثابت ہونے کے باوجود اسٹیو نے مجھے بطور بیٹی قبول نہیں کیا۔
لیزا کہتی ہیں کہ ایک دن انہیں قبول کرنا ہی پڑا لیکن شاید دل سے نہیں کیا، بسترمرگ پر پڑے باپ کے نفرت بھرے جملے جب کانوں میں گونجتے ہیں تو زخم پھر سے ہرے ہو جاتے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق آئی فون کے معروف برانڈ بنانے والی آنجہانی اسٹیو جابز کی کمپنی ایپل دس کھر ب ڈالرز تقریباً (پاکستانی 124 کھرب روپے) مالیت کے اثاثوں کی حامل پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy