بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں: سابق شوہر خاور مانیکا
بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں: سابق شوہر خاور مانیکا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں اور اپنے تمام خاندان کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا ملک و قوم کیلئے عمران خان نے جو کہا اس سے زیادہ کر کے دکھائیں، اللہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سرخرو کرے۔ ان کا کہنا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ بشری بی بی سے نیک خاتون کوئی نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد کیا آپ کے بچے وزیراعظم ہاوس میں رہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا اپنا گھر ہی وزیراعظم ہاوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ بشری بی بی سے چھوٹے اختلافات تھے جو بڑھ گئے اور اس وجہ سے علیحدگی ہوئی۔ آج بھی کہتا ہوں کہ بشری بی بی سے نیک خاتون کوئی نہیں ، لوگ باتیں بناتے رہیں گے، ان کی فکر نہ کریں۔
Comments
Post a Comment