سوئیڈن میں لوگوں نے جسم میں مائیکرو چپ لگوانا شروع کر دی


سوئیڈن میں لوگوں نے جسم میں مائیکرو چپ لگوانا شروع کر دی

سوئیڈن میں ہزاروں افراد نے خود کو جدید دور کی نئی تبدیلی کی پیش کر دیا ہے اور اب وہ گاڑی کی چابیوں، اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز اور بسوں، ٹرینوں اور ٹرام کے ٹرانسپورٹ کارڈ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنے جسم میں مائیکرو چپ نصب کروا رہے ہیں۔ 
اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اپ کی جِلد کے نیچے نصب ایک چھُپی ہوئی چھوٹی سی مائیکرو چپ آپ کے روزمرہ استعمال کے کارڈز، چابیاں اور پرس کھو جانے سے بچنے میں مدد فراہم کرے گی۔ 
سوئیڈن میں لوگوں نے جسم میں مائیکرو چپ لگوانا شروع کر دی
سائنس میگزین کے مطابق، کئی لوگوں کی رائے ہے کہ چونکہ سوئیڈن ایک فلاحی ریاست ہے اور حکومت عوام کی ضروریات کو مکمل خیال رکھتی ہے اسلئے یہ نئی تبدیلی ضروری ہے ۔ 
اسمارٹ فون کے بعد اسمارٹ پیپل بننے کا رجحان تیزی سے جاری ہے اور لوگ خود کو رضاکارانہ طور پر اس تبدیلی کی پیش کر رہے ہیں۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 3500؍ افراد اپنے جسم میں این ایف سی چپ لگوا چکے ہیں۔ 
سوئیڈن میں لوگوں نے جسم میں مائیکرو چپ لگوانا شروع کر دی
یہ چپ شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے بیچ میں نصب کی جاتی ہے اور اس کی مدد سے صارفین اپنی کار اسٹارٹ کر سکتے ہیں، انہیں بس، ٹرین یا ٹرام کا کرایہ ادا کرنے کیلئے پرس کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف مخصوص مشین پر ہاتھ پھیرنے سے ادائیگی ہو جائے گی اور اس طرح کے کئی دیگر کام باآسانی کیے جا سکیں گے۔ 
یہ نئی تبدیلی سوئیڈن میں بایو ہیکنگ کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ 
بایو ہیکنگ کا ذکر ایسے ماہرین حیاتیات کی نشاندہی کیلئے کیا جاتا ہے جو زندگی کو سہل اور آسان بنانے کیلئے جسم میں الیکٹرانک ہیراپھیری کرتے ہیں، جسم میں چپ کی تنصیب کے عمل کو بھی بایو ہیکنگ سے جوڑا جا رہا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق جس طرح کمپیوٹر ہیکرز کمپیوٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں بالکل اسی طرح بایو ہیکرز بایولوجی سے جڑی چیزوں کے ساتھ ہیرا پھیری کرتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy