ملائیشیا کی سابق خاتون اول گلابی ہیروں کی مالک؟
ملائیشیا کی سابق خاتون اول گلابی ہیروں کی مالک؟
ملائیشیا کی سابق خاتون اول اور نجیب رزاق کی اہلیہ روزمہ منصورکوکرپشن کےالزامات کاسامنا ہے۔ان پر الزام ہے کہ ان کے پاس گلابی ہیروں کی سب سے زیادہ کلیشن ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجیب رزاق اوران کی اہلیہ روزمہ منصورکےخلاف 1 ایم ڈی بی کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ۔
قریبی دوستوں کے مطابق روزمہ منصور کی زیادہ دولت کی خواہش نے نجیب حکومت کو کرپشن کے اسکینڈل میں دھکیلا ۔
گزشتہ ماہ نجیب رزاق کی رہائش گاہ پر چھاپے میں دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کیش ضبط کیا گیا تھا جبکہ284 بیش قیمت بیگ،جیولری اورگھڑیاں بھی برآمد کی گئی تھیں۔
Comments
Post a Comment