’’اگلی باری پھر زرداری‘‘: بختاور بھٹو


اگلی باری پھر زرداری‘‘: بختاور بھٹو

’’اگلی باری پھر زرداری‘‘: بختاور بھٹو


سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’’اب اگلی باری پھر زرداری‘‘۔
چینی سفیر کے بیان کہ ’’سی پیک آصف زرداری نے بنایا‘‘ پر بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اظہار مسرت کیا ہے۔

بختاور کا کہنا ہے کہ ہم سب نے سی پیک منصوبے کو 2013ء میں دیکھا، ہم سے میری مراد پاکستانی عوام، اپوزیشن جماعتیں اور میڈیا ہاؤسز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب نےجان بوجھ کر مخصوص مقاصد کے لیے آصف علی زرداری کو سی پیک کے کریڈٹ سے محروم رکھا۔
بختاوربھٹو کا یہ بھی کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم سے مختلف ممالک سے کرنسی کے تبادلے تک کا کریڈٹ بھی آصف زرداری کا ہے،انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس جیسے کئی اور بڑے کام کیے۔



Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

اس قبیلے کا دنیا سے کو ئی رابطہ نہیں، یہ لوگ کیا کھاتے ہیں اور کیسے رہتے ہیں؟ تفصیلات ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5