’’کیا حکومت 5 لوگوں سے چل سکتی ہے؟‘‘


کیا حکومت 5 لوگوں سے چل سکتی ہے؟



’’کیا وفاقی حکومت 5 لوگوں سے چل سکتی ہے؟‘‘



چیف جسٹس پاکستان نے پانی کی قلت پر ازخود نوٹس کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اب تک اپنے بندے پورے نہیں کرسکی، کیا وفاقی حکومت 5 لوگوں سے چل سکتی ہے؟
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پانی کی قلت پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔
کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروانے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آجاتی ہے لیکن پیش رفت نہیں ہوتی۔
انہوں نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کو کہاں کہاں سے پانی مل رہا ہے؟ جب تک مسئلے کا حل نہ نکلےحکومت نہ اٹھے۔
چیف جسٹس کے کہا کہ وہ نگراں وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ وہ پانی کی قلت کامسئلہ خود سے دیکھیں۔


Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy