بھارتی ریاست اتر پردیش میںزور دار دھماکا ،4افراد ہلاک
بھارتی ریاست اتر پردیش میںزور دار دھماکا 4 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میںزور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں4افراد ہلاک اور3شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے سربراہ اننت دیو کا کہنا ہے کہ دھماکااترپردیش کے مغربی حصے میں واقع مظفر نگرشہر میں ہوا،دھماکے کا سبب اور اس کی نوعیت کے بارے میںمختلف پہلوئوں سے تحقیقات جا ری ہیں،دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا یا اس کی وجہ کچھ اور تھی ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتےتا ہم دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس کی آوازکئی کلومیٹر تک سنی گئی۔
ہلاک شدگان میں سےدو افراد تعظیم اور شہزاد کی شناخت ہو گئی ہے یہ دونوں افراداس اسکریپ کا معائنہ کر رہے تھے جس میں دھماکا ہوا جبکہ دیگر دو افراد راہگیر تھے جو دھماکے کا شکار ہو گئےابھی ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس سربراہ اننت دیو کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے خون آلود ہتھوڑا اور اسکرو ڈرائیور ملا ہے جس کی بنیاد پر گما ن ہے کہ دھماکا کسے چیز کو توڑنے کے دوران ہوا۔
Comments
Post a Comment