’ریس 3 ‘ دنیا کی بدترین فلموں میں شامل
’ریس 3 ‘ دنیا کی بدترین فلموں میں شامل
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس3‘ کی رفتار کو بریک لگ گئے فلم دنیا کی 100 بدترین فلموں میں شامل ہوگئی۔
سلمان خان کو بالی وڈ باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی فلموں کا کروڑوں کی کمائی کرنا ہے۔
ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں سے متعلق فہرست مرتب کی ہے جس کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان اوربوبی دیول کی فلم’’ریس3‘‘دنیا کی 100 بدترین فلموں میں سے ایک قراردی گئی ہے، فہرست میں ’’ریس3‘‘ 79 ویں نمبر پر موجود ہے۔
آئی ایم ڈی بی نے سوشل میڈیا پرفلم کو ملنے والے ردعمل اور تبصروں کو مدنظر رکھتے ہوئے فہرست تیار کی ہے۔ فلم کو 5 میں سے صرف 2.6 اسٹارز ملے ہیں جبکہ شائقین کی زیادہ تر تعداد نے فلم کی کہانی کو کمزور قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی فلم ’کیا کول ہیں ہم 3‘ 2.4 پوائنٹس، ’ہم شکلز‘ 2.1، ’ہمت والا’ 2 اور فلم ’ رام گوپال ورما کی آگ‘ 1.9 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) دنیا بھر میں فلموں کے حوالے سے معتبر ریٹنگ والی ویب سائٹ ہے جہاں آن لائن فلموں اور اداکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ریس3‘‘میں سلمان خان کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اورجیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment