مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا دیا




مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا دیا

مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا دیا




روس کے دو معروف مسخروں نے خود کو آرمینیا کا وزیراعظم ظاہر کرکے برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن سے 18 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں ماموں بنا دیا۔
’لیکس اس‘ اور ’وہ وین‘ کے نام سے مشہور دو روسی مسخروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برطانوی وزیرخارجہ کو کی گئی پرینک کال کی گفتگو جاری کی جس میںانہوں نے سالسبری میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔
فون کال میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے مسخروں کو آرمینیا کا وزیراعظم سمجھا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔
برطانوی دفتر خارجہ نے نے فون کال کی تصدیق کی ہے اور اس حرکت کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق جانسن کو محسوس ہو گیا تھا کہ کوئی انہیں بے وقوف بنا رہا ہے۔

مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا دیا


واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں روسی مسخروں نے اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب نکی ہیلی کوبھی بے وقوف بنایا تھا ۔اس کے علاوہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو یوکرین کا وزیراعظم بن کر کال بھی کر چکے ہیں ۔
روسی مسخروں ’لیکس اس‘ اور ’وہ وین‘ نے معروف گلوکار ایلٹن جان کو روسی صدر ولادی میر پوٹن کی آواز بناکر بے وقوف بنایا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں روسی مسخروں کا تعلق روس کے خفیہ اداروں سے ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy