پرنس ہیری کے ساتھ مکھی کی چھیڑ چھاڑ
پرنس ہیری کے ساتھ مکھی کی چھیڑ چھاڑ
پرنس چارلس کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر تقریر کے دوران ایک مکھی پرنس ہیری کے ساتھ چھیڑ چھاڑکرتی نظر آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس ہیری اپنے والد پرنس چارلس کی70 ویں سالگرہ کی تقریب میں تقریر کرنے ڈائس پر آئے ، اور تب ہی ایک مکھی نے پرنس ہیری سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔

بھن بھن کرتی اس مکھی نے تو پرنس ہیری کا تقریر کرنا مشکل کردیا اور ان کا تقریر کی طرف سے دھیان ہٹ گیا۔
تقریر کرتے دوران پرنس ہیری اگلا جملہ غلط بول گئے ،بعد ازاں پرنس ہیری نے اپنے سَر اور کانوں کے گِرد بھنبھناتی اس مکھی کے بارے میں کہا کہ اس مکھی نے انہیں پریشان ہی کر دیا ہے جس پر تمام حاضرین ہنسنے پر مجبور ہو گئے ۔
Comments
Post a Comment