لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد


لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

جنگ نیوز
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔
    ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد ، جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد گیا ہے۔

    ترجمان آئی سی سی کے مطابق اگر پاکستان ٹیم نے ایک سال میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کیا تو کپتان سرفراز احمد کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    واضح رہے کہ آئی سی سی قانون کے آرٹیکل 2.5.1 کے مطابق مقررہ وقت میں کم اوور کروانے پر کھلاڑیوں کو فی اوور 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

اس قبیلے کا دنیا سے کو ئی رابطہ نہیں، یہ لوگ کیا کھاتے ہیں اور کیسے رہتے ہیں؟ تفصیلات ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5