سعودی ولی عہد کی مزید تصاویر جاری




سعودی ولی عہد کی مزید تصاویر جاری



سعودی ولی عہدکی مزیدتصاویرجاری

شہزادہ محمد بن سلمان نےاقتصادی وترقیاتی امورکونسل کےاجلاس کی صدارت کی، سعودی پریس ایجنسی نےاس اجلاس کی تصویریں جاری کی ہیں۔
ان تصاویر کے اجراء کے ساتھ ہی سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے منظرعام پرنہ ہونے سے متعلق رہی سہی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔
اس سے قبل 18مئی کو جاری کی گئی تصویرمیں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان مصرکے صدر، بحرین کےشاہ اور یو اے ای کے ولی عہد کے ساتھ موجود تھے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تینوں رہنماؤں کو دعوت پر مدعو کیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے کچھ روز قبل منظرِ عام سے غائب ہونے کی وجہ سے بعض اخبارات نے ان کی صحت سے متعلق خدشات ظاہر کیے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق21 اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے شہزادہ محمد منظرعام سے غائب تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

یہ معجزاتی سفر آپ کی عظمت ورفعت پر ایک روشن دلیل ، انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند و بالا اعزاز ہے

Supreme Court to hear APS attack case on Oct 5

Priyanka Chopra breaks silence on Tanushree Dutta-Nana Patekar harassment controversy