کی تکلیف سے نجات کا موثر طریقہ سامنے آگیا
جوڑوں کی تکلیف سے نجات کا موثر طریقہ سامنے آگیا
اگر تو آپ کو جوڑوں کے امراض کا سامنا ہے تو مچھلی کے تیل کے کیپسول اس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں سائنسدانوں نے جوڑوں میں درد سے نجات کے موثر ذرائع پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں : جوڑوں کے درد میں کمی لانے والے 16 عام طریقے
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک گرام مچھلی کے تیل کا استعمال جوڑوں میں تکلیف کی شدت کم کرسکتا ہے۔
اسی طرح پالک میں موجود وٹامن کے بھی جوڑوں کے امراض کے شکار افراد بھی فائدہ مند ہے جو کہ ہڈیوں اور کرکری ہڈی کی مرمت کرتا ہے۔
محققین کا مزید کہنا تھا کہ جوڑوں کے امراض شکار ایسے افراد جو موٹے ہوں، وہ اپنے وزن میں کمی لاکر بھی اس ورم سے نجات پاسکتے ہیں جو جوڑوں کے درد کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے کے لیے طرز زندگی کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ اس سے نجات اچانک ممکن نہیں، خصوصاً اگر موٹاپے کے شکار ہوں۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تیل کے ساتھ ساتھ مچھلی کھانے سے بھی جوڑوں کی تکلیف میں کمی آسکتی ہے مگر ہفتے میں کم از کم ایک بار اسے غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال مچھلی کے گوشت کو غذا کا حصہ بنانے کے لیے مقابلے میں زیادہ آسان ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مچھلی کے تیل کے کیپسول دماغی تناؤ سے بچاؤ کیلئے فائدہ مند
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس عارضے سے نجات کے لیے اچھی غذا اور ورزش کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، جس سے نہ صرف لوگ فٹ اور صحت مند رہتے ہیں بلکہ یہ جوڑوں کی تکلیف کی شدت بھی کم کرتے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل Rheumatology میں شائع ہوئے۔
Comments
Post a Comment