نیویارک میں شاہی شادی کا ’چھوٹو ایڈیشن‘
نیویارک میں شاہی شادی کا ’چھوٹو ایڈیشن‘

شاہی شادی کا چھوٹو ایڈیشن بھی آگیا۔ جی ہاں، نیو یارک میں ننھے منے دولہا دلہن نے ہیری اور میگھن کا روپ دھارالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں دو ننھے منے دلہا دلہن پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے اندازمیں اور ان ہی کی طرح کا لباس زیب تن کیے نظر آئے۔
شاہی شادی کے اس چھوٹےیڈیشن کی تھیم بھی فئیری ٹیل جیسی تھی ۔

پورٹس کے مطابق ننھے منے دولہا دلہن نےمحض فوٹو گرافی کے لیے ہیری اور میگھن کا روپ دھارا جبکہ مہمان بھی اسی انداز میں تیار ہوئے۔ان دونوں کا فوٹو شوٹ بھی شاہی جوڑے کے جیسا ہوا۔
شاہی شادی کا’ چھوٹو ایڈیشن‘ ارینج کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ شادی کی ساری تیاری میں اڑتالیس گھنٹے کا وقت لگا جو کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔

Comments
Post a Comment