روسی حسینہ سے عشق یا شادی؟ ملائیشین بادشاہ تخت سے دستبردار
روسی حسینہ سے عشق یا شادی؟ ملائیشین بادشاہ تخت سے دستبردار کوالا لمپور روسی حسینہ سے عشق یا شادی؟ ملائیشین بادشاہ تخت سے دستبردارہوگئے، 1957 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مسلم اکثریتی ملک ملائیشیا کےبادشاہ سلطان محمد اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سلطان محمد پنجم کا اقدام نومبر کے آغاز میں 2 ماہ کی طبی رخصت کے بعد سامنے آیا، اس دوران ماسکو کی سابقہ حسینہ سے ان کی شادی کی غیر مصدقہ خبریں بھی گردش میں تھیں۔ قومی محل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ان کے استعفیٰ کی تصدیق کی گئی ہے۔ سلطان محمد پنجم دسمبر 2016 میں تخت نشین ہوئے تھے اور نومبر 2018 میں انہوں نے علاج کی غرض سے عارضی رخصت لی تھی۔بعد ازاں آن لائن ان سے متعلق روس میں سابقہ مس ماسکو سے شادی کی رپورٹس بھی گردش میں تھیں تاہم ملائیشیا میں شاہی حکام کی جانب سے بادشاہ کی شادی کی افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور نا ہی ان کی صحت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری کی گئیں۔ ملائیشیا کے یہ جوان دل بادشاہ گاڑی چلانے اور دیگر کھیلوں کےشوقین ہونے کی وجہ سے کافی مق