'مجھے 19 سال کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا'
'مجھے 19 سال کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا' — پبلسٹی فوٹ و معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں مسلسل 'جنسی ہراساں' کیا جاتا تھا۔ 32 سالہ گلوکارہ و اداکارہ نے ہولی وڈ رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 19 سال کی عمر میں انہیں ریپ کا نشانہ بنایا گیا مگر ساتھ یہ بھی تسلیم کیا کہ کاش انہوں نے اس بارے میں پہلے عوامی سطح پر بات کی ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناپسندیدہ پیشرفت کو اصول سمجھا جاتا تھا اور کوئی بھی انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ مزید پڑھیں : متنازع لباس پہن کر گلوکاری کرنے والی لیڈی گاگا کی پہلی فلم انہوں نے کہا 'جب میں نے موسیقی کا کیرئیر کا آغاز کیا تو میں 19 سال کی تھی،اس وقت اس بزنس میں جنسی ہراساں کرنا استثنیٰ نہیں بلکہ اصول تھا، جب آپ کسی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں جاتے تو وہاں آپ کو ...